ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان -بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹیسٹ اگلے سال فروری میں

ہندوستان -بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹیسٹ اگلے سال فروری میں

Thu, 04 Aug 2016 11:11:07  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 3 ؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ میں اگلے سال فروری میں کھیلا جائے گا جو 2000میں ٹیسٹ درجہ حاصل کرنے کے بعد اس پڑوسی ملک کا ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا ۔بی سی سی آئی کے سکریٹری اجے شرکے نے بیان میں کہاکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی واحد ٹیسٹ میچ 8 سے 12؍فروری 2017کے درمیان حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔یہ بنگلہ دیش کا 2000میں ٹیسٹ درجہ حاصل کرنے کے بعد ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کے صدر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اس میچ سے ہندوستان کا گھریلو سیشن اور اہم بن جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دنیا کا اہم ٹیسٹ میچ کھیلنے والا ملک ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کو موقع دے۔اپنے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے خلاف اگلے سال کے شروع میں واحد تاریخی ٹیسٹ میچ کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم الحسن نے کہا کہ کھلاڑی اس مختصر دورے کا لطف اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنے والے کرکٹروں کے لیے یہ اہم میچ ہوگا۔ہندوستانی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے ہمارا طویل انتظار اب ختم ہو رہا ہے ، اور یہ جشن منانے کا وقت ہے۔

فراٹا رنر دھرمویر کے ڈوپ ٹیسٹ ناکام رہنے کے آثار ، ریو کی فلائٹ نہیں پکڑی
نئی دہلی، 3 ؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ریو اولمپکس سے پہلے ہندوستان کا ڈوپ شرمندگی کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا اور اب ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ200میٹر کے رنر دھرمویر سنگھ گزشتہ ماہ مقابلہ کے اندر ہوئے ٹیسٹ میں ممنوعہ مادہ کے استعمال کے مجرم پائے گئے ہیں۔اولمپکس میں36سال بعد کوالیفائی کرنے والے ہندوستان کے پہلے مردفراٹا رنر بنے دھرمویر نے کل رات ریو کی فلائٹ نہیں پکڑی ۔ایسی قیاس آرائی ہے کہ 11؍جولائی کو بنگلور میں انڈین گرانڈ پری میٹ کے دوران نیشنل ڈوپنگ مخالف ایجنسی کی طرف سے لیے گئے ان کے اے نمونے میں انابالک ا سٹیرایڈ پایا گیا ہے، حالانکہ ناڈا یا ہندوستانی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔دھرمویر کو کل ریو روانہ ہونا تھا لیکن اسے رکنے کے لیے کہا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ ناڈا نے اس سے پوچھا ہے کہ کیا وہ اپنے بی نمونے کی جانچ کرانا چاہتا ہے اور اس کے پاس کاروائی مکمل کرنے کے لیے سات دن کا وقت ہے۔بی نمونہ بھی پازیٹو پائے جانے پر اس کا اولمپک سے باہر رہنا طے ہے اور ایسے میں دوسرا جرم ہونے کی وجہ سے اس پرآٹھ سال کی پابندی بھی لگ سکتی ہے۔اسے 2012میں انٹراسٹیٹ چمپئن شپ میں 100میٹر کی دوڑ کا طلائی تمغہ گنواناپڑاتھا جب اس نے ضروری ڈوپ ٹیسٹ نہیں دیا تھا۔کھیل میڈیسن کے ماہرین کے مطابق ناڈا کے نئی ضابطہ اخلاق کے تحت تاحیات پابندی کا قانون نہیں ہے اور زیادہ سے زیادہ سزا آٹھ سال کی ہے۔دھرمویر نے بنگلور میں چوتھی انڈین جی پی میں 20.45سیکنڈ کا وقت نکالا تھا جبکہ اولمپکس کے لیے کوالیفکیشن کا لیول 20.50سیکنڈ تھا ۔اس کی اس کارکردگی سے کئی حلقوں میں شک ظاہر کیا گیا تھا کیونکہ گزشتہ کچھ وقت سے اس کی کارکردگی اچھی نہیں تھی اور وہ قومی کیمپ کے بجائے روہتک میں اپنے نجی کوچ کے ساتھ پریکٹس کر رہا تھا۔اس سے پہلے شاٹ پٹ کھلاڑی اندرجیت سنگھ اور پہلوان نرسنگھ یادو بھی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہے لیکن ناڈا کی ڈوپنگ مخالف انتظامی کمیٹی نے نرسنگھ کو یہ کہہ کر کلین چٹ دے دی کہ وہ سازش کاشکارہواہے۔

چار ممالک کی اے سیریز کے لیے آسٹریلیا اے ٹیم کا اعلان
ملبورن، 3 ؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کرکٹ آسٹریلیا نے چار ممالک کی اے سیریز کے لیے آسٹریلیا اے ٹیم کا آج اعلان کر دیا جبکہ اس میں ہندوستان ، جنوبی افریقہ کی اے ٹیمیں اور نیشنل پرفارمنس ٹیم حصہ لے رہی ہیں ۔ٹیم کے کپتان کرس لن ہوں گے جبکہ پیٹر ہینڈ سکامب نائب کپتان ہوگے۔پہلا میچ 13؍اگست کو ٹاؤن سویلے میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی اے ٹیم کچھ اس طرح ہے :کرس لن(کپتان) پیٹر ہینڈ سکامب، کیمرون بینکروفٹ ، اسکاٹ بولینڈ ، کیمرون بائس ، جیک لیمن، گلین میکسویل، جو مینی، کرٹس پیٹرسن، کین رچرڈسن،ا یلیکس راس، مارکس اسٹوئنس، کرس ٹریمین، سیم وہائٹ مین، ڈین ووریل ، اور کوچ ٹرای کولی ہیں ۔


Share: